درآمدات میں اضافے اور برآمدات میں کمی کی وجہ سے رواں سال مارچ کے آخر تک پاک بھارت تجارتی خسارہ ایک سو تینتالیس کروڑ روپے رہا ۔
کراچی: ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان نے بھارت کو رواں سال مارچ کے آخری پندرہ دنوں میں چوالیس کروڑ ساٹھ لاکھ مالیت کی مصنوعات برآمد (ایکسپورٹ ) کی جبکہ اسی عرصے کے دوران پاکستان نے ایک ارب اٹھاسی کروڑ روپے کی مالیت کی سبزیاں ، کپاس ، فیبرک اور دیگر مصنوعات درآمد (امپورٹ ) کیں ۔ جس کی وجہ سے رواں سال مارچ کے آخر تک پاک بھارت تجارتی خسارہ ایک ارب تینتالیس کروڑ روپے رہا ۔ جو گذشتہ مہینے کے پہلے پندرہ روز کے دوران ایک سو پندرہ کروڑ روپے تھا جس کی وجہ سے تجارتی خسارے میں 28 کروڑ روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔