ڈیرہ بگٹی:فورسز کی کارروائی میں 23 شرپسند گرفتار،اسلحہ برآمد

104

ڈیرہ بگٹی(آن لائن)سیکورٹی فورسز اور لیویز نے ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں سے 23مبینہ شرپسند گرفتار کر لیے۔تربت کے مرکزی بازار میں سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ،2راہ گیر زخمی۔ تفصیلات کے مطابق لیویز نے ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقوں سنگسیلہ پیرکوہ اور ٹوبہ نوحقانی میں کارروائی کرکے23مبینہ شرپسند گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 10کلو بارود، 17کلاشنکوف، 4راکٹ اور سینکڑوں راونڈز شامل تھے ،گرفتار مبینہ شرپسندوں میں محمد دوران ،نور احمد کہیری خان ،مہراللہ نوراحمد ،محمد رضا محمد علی ،نیاز محمد زہرو خان، توکل شاہ جہان، میرمحمد رحمت اللہ ابراہیم ،محمد علی مصری خان ،غلام مصطفی ،شیر محمد جاوید مری ،سائیں بخش مری ،مہراللہ غلام علی حمل خان اور شجہ خان نوثانی بگٹی شامل تھے گرفتار ہونے والے افراد کے لیویز نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ دوسری طرف تربت کے مرکزی بازار میں دھماکے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے کے وقت ایف سی اہلکاروں کی گاڑی بازار میں گشت کر رہی تھی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال حکام کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے اہگیر ہیں ،سیکورٹی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا،کسی کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے اور نہ کسی گروپ نے ذمے داری قبول کی ہے ۔