ایران کے راستے یورپ جانے کے خواہش مند 320پاکستانی گرفتار

87

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے علاقے تفتان میں غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے مزید 320پاکستانی تارکین وطن گرفتار کر لیا ۔ایرانی حکام نے گرفتار افراد کو تفتان سرحد پر لیویز کے حوالے کردیا ،گرفتار تارکین وطن بہتر روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے ،گرفتار افراد کوتفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔