* خوتین وحضرات پیش خدمت ہے۔ وزیر اعظم پاکستان۔ عمران خان۔۔۔ تعاون کیا ہے خلائی مخلوق، فرشتوں اور عدلیہ نے۔
* پاکستان کا اہم ترین مسئلہ: وزیراعظم عمران خان نے عید کی نماز ادا کی یا نہیں۔
* وزیراعظم کا ایک گھنٹہ دس منٹ کا خطاب اور کمال ہے ایک بھی سڑک بنانے کا اعلان نہیں کیا۔
* حاجیوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر آنے والا پاکستان ایماندار ملکوں میں 160 نمبر پر ہے۔
* نواز شریف کا مقدمہ ایک یادگار مقدمہ ہے جس میں سزا دینے کے بعد بھی ثبوت نہیں مل رہا ہے۔
* ماں! دیکھ! تیرا بیٹا ایف اے پاس ہونے کے باوجود سندھ کی پچاس یونیورسٹیوں کا چانسلر لگ گیا ہے۔ گورنر سندھ
* گوشت کے سیکڑوں شاپرز کے تلے یہ فریزر جو چلتا ہے کمال کرتا ہے۔
* سرکاری گاڑیاں بیچ دوں گا۔ یہ بات وہ شخص کہہ رہا ہے جس پر خیبر پختون خوا حکومت کا ہیلی کاپٹر چن جی رکشے کی طرح استعمال کرنے کا کیس نیب میں چل رہا ہے۔
* گھر کے باہر رکھے واٹر کولر کے ساتھ گلاس کو زنجیر کرنے کے بعد اس نے کہا آزادی مبارک۔
* کاش وہ آزاد امیدوار ہوتی اور میں جہانگیر ترین۔
* احتیاط سے چلیں، یہ نیا پاکستان ہے کہیں بھی یو ٹرن آسکتا ہے۔
* عورت کی انگوٹھی اور مرد کے چہرے سے پتا چل جاتا ہے۔ کیا؟۔ یہی کہ وہ شادی شدہ ہے۔
* کیا نئے پاکستان میں کوک اسٹوڈیو بند ہوجائے گا۔
* پہلے شیر والی پیرا سیٹا مول چھوڑی اب ہمدرد کی صافی بھی چھوڑنا پڑے گی۔ پی ٹی آئی کا ایک سپورٹر
* تاریخ میں ایک ایسی قوم بھی گزری ہے جو عید کے تیسرے دن ہی دفتروں کو چلی گئی تھی۔
* ہاتھ ہولا رکھیں۔ گوشت کہیں بھاگا نہیں جارہا ہے۔
* یہ جو اتنا سا گوشت لائے ہو اب میں اس کا اچار ڈالوں کیا
* عمران خان کی تقریب حلف برداری میں خاتون اول مسلسل وظیفہ پڑھ رہی تھیں ’’اللہ کرے اگلا لفظ آسان آئے۔‘‘
* بلاول ساری زندگی مشق کرتا رہے اردو میں حلف کی تحریر روانی سے نہیں پڑھ سکتا۔
* ایک بوڑھی عورت سے پوچھا 65 کی جنگ میں کیا ہوا تھا؟ جواب ملا ’’میرا وڈا منڈا‘‘
* قانون بھی یہی کہتا ہے جمہوریت بھی یہی کہتی ہے کہ مرد اور عورت برابر ہیں لیکن نہ جانے کیوں اللہ میاں کہتے ہیں مردوں کو عورت پر فوقیت حاصل ہے۔
* محلے کا آوارہ، گھر گھر بجلی کے کنڈے لگانے والا، ہر وقت منہ میں میل پوری، پان اور گٹکا رکھنے والا فضلو اس سے بے وفائی کرگیا تھا اس نے ڈائری میں لکھا ’’میرے خوابوں کا حسین شہزادہ۔۔۔ ہر شب چاند ہاتھوں میں لیے جو میرے آنگن میں اترتا تھا۔۔۔ نہ جانے کہاں چلا گیا ہے۔ اس کے جگمگ دانتوں کی چمک سے آج بھی گھائل ہے۔۔۔ دل میرا‘‘
* کیا خیال ہے آج ناشتے میں چائے گوشت نہ ہوجائے۔
* اس کی گھٹنوں سے پھٹی جینز دیکھ کر میں نے اللہ سے رو رو کردعا کی ’’یا اللہ اس غریب کی مددکر‘‘
* بیگم چپ چاپ مجھے دیکھتی رہتی ہے۔ منہ سے کچھ نہیں کہتی۔ لگتا ہے میری ایک ایک حرکت پر اس کی نظر ہے۔ مجھے ڈر ہے مارکیٹ میں کوئی نئی کتاب نہ آجائے۔
* کیا شوگر کا مریض بیوی سے میٹھی میٹھی باتیں کرسکتا ہے۔
* شاہ جہاں نے اپنی بیگم کی یاد میں تاج محل بنوایا تھا تم میرے لیے کیا کرسکتے ہو؟
غریب آدمی ہوں قبر پکی کروادوں گا
* وہ اس کی محبت میں ایسا بکھر گیا ہے جیسے عابدہ پروین کے بال۔
* دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی کو گلے لگانے کی کوشش میں وہ آئینے سے ٹکرا گئی۔
* حج کی کتاب میں لکھا تھا فیصل آبادی شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے جگتیں مارنے سے پرہیز کریں۔
* بہن کیا بتاؤں بہت ہی موزوں رشتہ ہے۔ لڑکا اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کے بعد بھی دو مرتبہ گنتا ہے۔
* پاک سرزمین پارٹی کا نیا نام۔ سایہ خدائے ذوالجلال
* شکر ہے عمران خان سے اتحاد کرنے کے بعد بھی ایم کیو ایم والوں کو چاند اور کرٹن کے پتوں پر عمران خان کی تصویر نظر نہیں آئی۔
* ایک نواز شریف کے دوست ہیں فالتو ترین اور ایک عمران خان کا دوست ہے جہانگیر ترین۔
* پاکستان کے دو جانباز طیاروں کے نام بتاؤ۔ ایک ایم ایم عالم کا طیارہ دوسرا جہانگیر ترین کا طیارہ۔
* لاہور میں تبدیلی آگئی ہے۔۔۔ کیسے۔۔۔؟ لاہوریوں نے پیسے کو پیہے کہنا چھوڑ دیا ہے۔
* اماں! میری ڈگریاں کہاں رکھی ہیں۔ جھاڑ پونچھ کر رکھنی ہیں۔ جانے کب ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان ہوجائے۔
* ایک بات طے ہے سیاست میں کامیابی کے لیے دوچیزیں ضروری ہیں۔ جہد مسلسل اور تین شادیاں۔
* ’’ضمیر‘‘ فلم دیکھی ہے آپ نے؟ اسپیکر قومی اسمبلی کا عامر لیاقت سے سوال۔
* طیفا ان ٹربل کے بعد پیش خدمت ہے زرداری ان ٹربل۔
* جا شیدے جی لے تو بھی سمرن کی طرح اپنی زندگی۔۔۔ عمران خان نے ریلوے کی طرف شیخ رشید کا ہاتھ چھوڑتے ہوئے کہا۔
* ان آخری گھڑیوں میں ہم صدر پاکستان ممنون حسین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
* درخت پر محبوب کانام لکھنے کے بجائے محبوب کے نام کا درخت لگائیں۔
* ایک ہی جیل میں ڈال دیے گئے
مریم کا باپ، شوہر اور مریم نواز