پی ٹی آئی رکن اسمبلی میر نصیب اللہ  کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

134

کوئٹہ(آن لائن) تحریک انصاف بلوچستان نے رکن صوبائی اسمبلی اور نومنتخب صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کو بلوچستان کے نومنتخب صوبائی کا بینہ کے بارے میں اعتماد میں نہ لینے اور پارٹی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی تقریب حلف برادری میں شرکت نہ کرنے کے باوجود تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور نومنتخب صوبائی وزیرمیر نصیب اللہ مری کی تقریب حلف برادری میں وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا اور آئندہ چند دنوں میں ان کے خلاف قانونی کا رروائی کی جائے گی۔