جلدپت? چل جائ? گا دوسر? و?? گرت? ?? ?ا ن??? ، عمران خان

229

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے چییئرمین نادرا نے فرانزک رپورٹ مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ رپورٹ چند دنوں میں پیش کر دی جائے گی ۔ کہتے ہیں جلد پتا چل جائے گا دوسری وکٹ گرتی ہے یا نہیں ۔

اسلام آباد میں چیئرمین نادرا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا چیئرمین نادرا نے فرانزک رپورٹ مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے چند روز میں پیش کردی جائے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا اس رپورٹ میں تین چیزیں سامنے آئی ہیں ۔ 30 پولنگ اسٹیشنز پر سیریل نمبرز دہرائے گئے ، 50 پولنگ اسٹیشنز بیلٹ پیپرز دوسرے پولنگ اسٹیشنز کے تھے ، 24 پولنگ اسٹیشنز پر الیکٹرول رولز ہی غائب کر دیئے گئے ، نادرا نے پری اسکین رپورٹ الیکشن ٹربیونل بھیج دی ہے ۔ پری اسکین رپورٹ کی ایک کاپی میرے پاس بھی ہے ۔

عمران خان کا کہنا تھا ہم پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ایک ہفتے میں پتہ چل جائے گا دوسری وکٹ گرنے ہے یا نہیں ۔ میری سعد رفیق یا ایاز صادق سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے ۔ اب پتا چل گیا کہ حکومت چار حلقے کیوں نہیں کھول رہی تھی ۔ الیکشن میں دھاندلی پلان کر کے کی گئی ۔ ریٹرننگ افسران پر کرمنلز ایکٹ کے تحت کیس بنوائیں گے۔