نئی وفاقی حکومت کی اسٹیل ملز کو بحال کرنے کے لئے مشاورت شروع

210

نئی وفاقی حکومت نے اسٹیل ملز کو بحال کرنے کے لئے مشاورت شروع کر دی، حکومت نے اسٹیل ملز کی بہتری کے لئے تجاویز مانگ لیں۔

حکومت پہلے خود اسٹیل مل کو چلانا چاہتی ہے۔ بہتری آنے کے بعد اسٹیل ملز کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔

پاکستان اسٹیل مل گذشتہ تین برسوں سے بند ہے۔ سابقہ حکومت ان تین برسوں میں اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہ کی مد میں 13 بلین روپے ادا کر چکی ہے۔

پاکستان اسٹیل مل ایک اعشاریہ ایک ملین ٹن پیداوای صلاحیت رکھتی ہے جبکہ تین ملین ٹن پیدواری صلاحیت کے بنیادی ڈھانچے کی حامل ہے۔