?رم ا?جنس?:د?شتگردو? ?ا حمل?،2افراد جا? بحق،6زخم?،2د?شتگرد ?لا?

292

لوئرکرم کے اسکول گراؤنڈ میں دہشتگردوں کے حملے میں 2 افراد جاں بحق 6 زخمی ہو گئے جبکہ دو خودکش حملہ آور بھی مارے گئے ۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق خودکش حملہ آور ہدف تک نہیں پہنچ سکے ۔

پولیٹیکل حکام کے مطابق کرم ایجنسی کی تحصیل لوئرکرم کے ہائی اسکول کے فٹ بال گراؤنڈ میں دہشتگردوں نے اس وقت حملہ کیا جب گراؤنڈ میں مقامی ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ چل رہا تھا ۔ حکام کے مطابق تین حملہ آوروں نے گراؤنڈ پر حملہ کیا تو لیویز اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک دہشتگرد موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے نے اپنے آپ کو دھماکے اڑا دیا ۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق دہشتگردوں نے تماشائیوں پر فائرنگ بھی کی جس سے دو افراد جاں بحق ہو گئے اور پولیٹیکل ایجنٹ اور لیوی اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی پہچان سراج طوری اور شفیق طوری کے نام سے ہو گئی ہے جبکہ پولیٹیکل ایجنٹ حاشم علی اور لیوی اہلکار طارق علیم سمیت چھ افراد زخمی ہیں ۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق تیسرا حملہ نزدیکی کھیتوں میں فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے ۔

پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے میچ کے وقت کھلاڑیوں اور تماشائیوں سمیت 100 سے زائد افراد گراؤنڈ میں موجود تھے ۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے حملے کے بعد “صدہ” میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔