ا?ن ا? 125،ن ل?گ ?ا سپر?م ?ور? جان? ?ا ف?صل?

346

مسلم لیگ ن کا این اے 125 کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ احسن اقبال کہتے ہیں فیصلے کو چیلنج نہ کیا تو غلط روایت پڑ جائے گی ۔ دانیال عزیز کہتے ہیں ٹربیونل کے فیصلے میں لکھا ہے کہ دھاندلی ثابت نہیں ہوئی ۔

اسلام آباد وفاقی وزراء احسن اقبال ، پرویز رشید اور مسلم لیگ نے دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی ۔ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت مشاورت کے بعد نے این اے 125 کے ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا فیصلے کو چیلنج نہ کیا تو غلط روایت پڑ جائے گی ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا جس ٹریبونل کےفیصلے پرعمران خان نے جشن منایا وہ 2013 میں بھی تھا، عمران خان پاکستان میں سیاسی استحکام نہیں چاہتے۔ ان کا کہنا تھا اگر2013 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی توضمنی الیکشن میں ن لیگ کیسے جیتی؟ عمران خان نے 6 مہینے پاکستان کا امیج متاثر کیا، عمران خان بتائیں کس کے اشارے پر چھ ماہ تک کنٹینر پر پاکستان کا وقت ضائع کیا ؟ پاک چین اقتصادی راہداری پر عملدرآمد شروع ہوا تو عمران خان پھر سے متحرک ہو گئے ہیں، دنیا کے معتبر ادارے پاکستان کے مستحکم ہونے کے اشارے دے رہے ہیں۔ عمران خان پشاوراور میانوالی میں اپنی نشستیں بھی ہار گئے۔ ان کا کہنا تھا اصل میں سیاسی عدم استحکام عمران خان کا ایجنڈا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا عمران خان نے پہلے کہا کہ 2014 میں انتخابات ہونگے، اب 2015 کا کہہ رہے ہیں پھر2016 کہیں گے، 2013سے آج تک جتنےمقابلےہوئے وہ ن لیگ نے جیتے ۔ ان کا کہنا تھا کنٹونمنٹ بورڈانتخابات منی الیکشن ہوتاہے، ہم نےواضح مینڈیٹ حاصل کیا، ٹریبونل نےیہ نہیں کہاکہ خواجہ سعدرفیق نےدھاندلی کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پرویز رشید کا کہنا تھا این اے 125 فیصلہ پر وزیراعظم نواز شریف نے قانونی ماہرین اور رفقا کی رائے کو سنا، پرویز رشید کا کہنا تھا میٹنگ میں خواجہ سعد رفیق نے انتخابی میدان میں مقابلہ کرنے کی درخواست کی۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تحریک انصاف کو واضع شکست ہوئی۔