عمران خان ?و ?وئ? رپور? ن??? د? ، چ?ئرم?ن نادراعثمان مب?ن

280

عمران خان کی میڈیا سے گفتگو کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے چیئرمین نادرا عثمان مبین کو کو ملاقات کے لئے طلب کر لیا ۔ چیئرمین ناددرا نے وزیرداخلہ کو عمران خان سے میٹنگ کے حوالے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے نادرا کی بریفنگ کو غلط انداز میں میڈیا کے سامنے پیش کیا ۔ عمران خان کو رپورٹ کا کوئی حصہ نہیں دیا ۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین نادرا عثمان مبین کا کہنا تھا این اے 122سے متعلق رپورٹ پبلک رکارڈ کا حصہ ہے، رپورٹ الیکشن ٹریبونل کو جمع کرا چکے ہیں، اور نہ ہی این اے 122 سے متعلق عمران خان کو کوئی رپورٹ نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا عمران خان کی طرف سے کاغذ دکھانے سے یہ تاثر دیا گیاکہ این اے 122 کی رپورٹ دی گئی ہے۔

چیئرمین نادرا کا کہنا تھا عمران خان کو بتا دیا تھا کہ نادرا پہلے بی رپورٹس مرتب کر چکا ہے، نادرا اپنا کام آزادانہ طور پر کر رہا ہے، حکومت کا کوئی دباؤ نہیں، کسی بھی حلقے کے بارے میں رپورٹ کسی بھی شخص سے شیئرنہیں کرسکتے۔ عثمان مبین کا کہنا تھا عمران خان کو واضح کیا کہ رپورٹ تیار ہے ایک ہفتے میں جمع کرا دیں گے،عمران خان سے صرف 10 منٹ کی ملاقات ہوئی، عمران خان نے صرف 1 سوال پوچھا این اے 122 کی رپورٹ میں تاخیر کیوں ہے۔