بلوچستان: کوئلے کی کان بیٹھنے سے  ایک شخص ہلاک، 3 زخمی

151

کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے ہرنئی میں کوئلے کی کان دبنے سے ایک کان کن ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کان کن ہزاروں فیٹ کی گہرائی میں کوئلہ نکالنے میں مصروف تھے کہ اچانک کان دب گئی جس کی وجہ سے چاروں کان کن اندر پھنس گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ فرنٹیئر کورپس (ایف سی)اور امدادی رضاکاروں نے متاثرہ کوئلے کی کان پر پہنچ کر امدادی آپریشن کا آغاز کیا۔