ضمنی انتخابات میں ان حلقوں میں امیدوار نہیں لائیں گے جہاں امیدوار شہید ہوئے ،نیر بخاری 

105

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ضمنی انتخابات میں ان حلقوں میں امیدوار کھڑے نہیں کرے گی جن حلقوں میں عام انتخابات کے دوران دہشتگردوں کے ہاتھوں امیدوار شہید ہوئے تھے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے۔