اسلام عورت کے تحفظ کا ضامن ہے، عائشہ فہیم

104

پشاور (وقائع نگار خصوصی) اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کی ناظمہ اعلیٰ عائشہ فہیم نے یوم حجاب کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام عورت کے تحفظ کا ضامن ہے۔ آج لبرل ازم اور سیکولر ازم کے حامی اور حقوق نسواں کی نام نہاد تنظیمیں جو عورت کے حقوق و تحفظات کا علم بلند کیے ہوئے ہیں، صرف باتوں اور دعووں تک محدود ہیں، حقیقت یہ ہے کہ اسلام نے عورت کو ماں، بہن، بیٹی، بیوی کے روپ میں جو حقوق و تحفظات عطاکیے ہیں دُنیا کا کوئی دوسرا مذہب اس کا ایک فیصد بھی نہیں کرسکتا۔ بحیثیت ازواج مطہرات اور صحابیات کی سیرت و کردار ہمارے لیے عملی نمونہ ہے۔ بالخصوص معیار کی تعمیر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور جس کے باعث معاشرے میں مثبت تبدیلی رونما ہوتی ہے اور ساتھ ہی معاشرے میں خواتین کے حوالے سے ظلم و زیادتی کے تاریک اندھیروں کی جگہ محبت، امن اور احساس تحفظ کی روشن صبح طلوع ہوسکتی ہے۔