چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان اور 7 ستمبر یوم دفاع ایمان ہے

140

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115 کے امیر چودھری سلیم گجر، جنرل سیکرٹری محمد بلال، میاں افتخار علی، یوسف گل پراچہ، میاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ، عثمان انور جٹ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان اور 7 ستمبر یوم دفاع ایمان ہے۔ دفاع پاکستان کا ہو یا ایمان کا اس پر کسی قسم کی بھی لچک یا سودے بازی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ 6 ستمبر 1965ء کو ہماری افواج کے بہادر غازیوں اور شہیدوں نے دفاع وطن کی ایسی لازوال داستان رقم کی ہے جو رہتی دنیا تک پاکستانی قوم کے لیے مشعل راہ ہوگی اور 7 ستمبر 1974ء کو قومی اسمبلی آف پاکستان نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کے باغیوں کو مسلمانوں کی صفوں سے جدا کر کے ان کے غیر مسلم ہونے کا تاریخی فیصلہ دیا جس وجہ سے ہر سال 7 ستمبر کو مسلمان یوم دفاع ایمان کے طور پر مناتے اور آنے والی نسلوں کو عقیدہ ختم نبوتؐ کی اہمیت بتاتے اور منکرین ختم نبوت کے گروہوں سے آگاہ کرتے ہیں۔ اس حوالے سے ساری دنیا میں موجود مسلمان پروگرام منعقد کرتے ہیں، امسال بھی یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔