یوم دفاع پاکستان ہمیں بہادر سپوتوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے

102

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 113 کے امیر رانا طہٰ خاں، نائب امیر ڈاکٹر محمد انور، میاں محمد شفیق، ڈاکٹر عزیر مدنی، فاروق بیگ، میاں اعجاز حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان ہمیں اپنے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جوانوں نے مثالی حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ملک کو درپیش غیر معمولی مشکلات اسی جذبہ قومیت کی احیاء کے متقاضی ہیں، ہم سب یک جان ہو کر ان حالات کا مردانہ وار مقابلہ کریں گے۔ شہدا نے تاریخ کے نئے باب رقم کیے جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں، شہدا نے بلاشبہ، جرأت و بہادری کے شاندار کارنامے سر انجام دے کر قربانی کی لازوال مثالیں قائم کیں، قوم اور وطن کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنے والوں کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ آج کا دن اپنے غازیوں، شہدا کی بے مثال شجاعت اور ثابت قدمی کے نام کرتے ہیں۔