تحریک انصاف کی حکومت ن لیگی حکومت کا ہی تسلسل ہے،زبیرلطیف

77

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے امیرمیاں زبیرلطیف،جنرل سیکرٹری چودھری نویداسلم،نائب امیر رانانعیم اکرم، میاں عبدالستار بیگا اوردیگررہنماؤں نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں لوڈشیڈنگ اس قدر شدت اختیار کر چکی ہے کہ عوام پرانے پاکستان کی ہی خواہش کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت ن لیگی حکومت کا ہی تسلسل ہے عام آدمی کے مسائل میں جوں کے توں بلکہ ان میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔زبیرلطیف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی اور ابھی تک وہ انتخابی مہم کی طرح نعرے ہی لگا رہی ہے اور عملی طور پر ایسا کچھ بھی نہیں کررہی ہے کہ جس سے عوام کو کوئی ریلیف مل سکے عمران خان سیاسی بصیرت سے نابلد ہیں عمران کی ہٹ دھرمی کے رویے نے ملک میں سیاسی کے ساتھ اقتصادی بحران بھی پیدا کر دیا ہے۔ نویداسلم نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام سے جو وعدے کیے ہیں انہیں پورا کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ حکومت عوام کی توقعات پر پوری اتر سکے، حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں امیر،امیر تر اور غریب، غریب تر ہو رہا ہے ۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا دروانیہ کئی علاقوں میں 15گھنٹے سے زائد ہو چکا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے بھی الیکشن میں توانائی کے بحران کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔