ٹنڈوجام: نقشبندیہ سیفیہ کی جانب سے سالانہ محفل نعت کاا نعقاد

170

ٹنڈوجام (نامہ نگار )جماعت اہلسنت نقشبندیہ سیفیہ ٹنڈوجام کی جانب سے مکی مسجد ٹنڈوجام میں دوسراسالانہ شہداکربلا کے عنوان سے محفل ذکر و نعت منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پیر شیر محمد سیفی نے کہا کہ واقعہ کربلا کے شہداہ نے جنگ اور زخمی حالت میں بھی نماز قضا نہیں کی۔
اور حضرت امام حسین اور حضرت امام حسن نے دین واسلام کی خاطر آخری لمحات میں بھی سجدہ میں رہیے اور اس سجدہ میں شہادت حاصل کی اس لئے واقعہ کربلا ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم کسی بھی جنگی حالات میں ہوں پھر بھی ہم نے نماز کو نہیں چھوڑنا ہیں انہوں نے کہا کہ یزید اور حسینی میں فرق صرف نماز کا ہیں ہمیں نماز کی پابندی کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ محرام الحرام اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہمیں دین واسلام کی خاطر اسلام پر برا وقت آئے تو کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے اس موقع پر مشہور نعت خواں غلام محی الدین سیفی غلام ربانی محمد عمر سیفی ظہور احمد گوپانگ نے نعت پڑھ کر محفل کو گرما دیا اس موقع پر صوفی عبدالسعید سیفی صوفی مراد علی سیفی صوفی سید علی شاہ سیفی خلیفہ عتیق الرحمن مولانا یوسف نقشبندی سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی