مذہبی ہم آہنگی کے ذریعے مخالفین کو شکست دینگے‘انور قادری

79

ٹنڈوالہیار( ڈسٹرکٹ رپورٹر) انجمن سرفروشان اسلام اے ایس آئی کے محمد انور قادری نے کہا ہے کہ دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لیے ملک میں مکمل مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنا ہو گی۔ ملک سے فرقہ وارانہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے ’۔ علماء و مشائخ محرم کے دوران قیامِ امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں، محرم الحرام کے حوالے سے تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد انور قادری کا کہنا تھا کہ منبر و محراب سے قوم کو امن و یکجہتی کا پیغام دیا جائے، ملک بھر کے تمام مذہبی رہنما مسلکی اختلافات کو تصادم میں بدلنے کی عالمی سازشوں کو ناکام بنائیں محرم الحرام امن ،محبت ،صبر وبرداشت کا درس دیتا ہے ،انتہاپسندی کو فروغ دینے والے اسلام وپاکستان دشمن عناصر کے ایجنٹ ہیں ۔
،شہادت سیدنا امام حسین ظالم کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوموں کو حقوق دلانے کا پیغام دیتی ہے ،معرکہ کربلا نے حق کا پرچم بلند کیا اور باطل کو رہتی دنیا تک عبرت کا نشان بنادیا ،سیدنا امام حسین باطل کے سامنے ڈٹ گئے سرکٹا دیا مگر باطل کے سامنے جھکے نہیں ،آپ نے کربلا کے میدان میں جام شہادت نوش فرماکر واضع پیغام دے دیا دین اسلام میں بگاڑ پیدا کرنیوالے ظالم وجابر کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے۔ حکومت محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے ۔واقعہ کربلا ظلم کے ڈٹ جانے اور حق و سچ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے محرم الحرام حرمت اور تقدس کا مہینہ ہے شہداء اسلام نے اسلام کی سر بلندی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا ہمیں چاہئے کے شہداء اسلام کی قربانیوں کویاد رکھتے ہوئے آپس میں محبت بھائی چارہ قائم کر کے اسلام کے فروغ کے لیے کوشش کریں۔