حٰسکو کا بجلی چوروں وناہندگان کے خلاف آپریشن سیکڑوں کنکشن منقطع

226

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگاہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے خصوصی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے آپریشن سرکل میر پور خاص کے مختلف علاقوں سے 1938کنکشن منقطع کردیے جن میں 989غیر قانونی کنڈا کنکشن تھے جن کے ذریعے بجلی چوری ہورہی تھی تین کروڑ سے زائد کے بقایاجات پر مزید949نادہندگاہ کے کنکشنز بھی منقطع کردیئے حیسکو ریجن کے13اضلاع میں رینجرز اور پولیس کی مدد سے 14ٹیمیں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائی میں مصرورف ہیں حسیکو کی خصوصی ٹیموں نے ہیر آباد، میرواہ گورچانی، ڈگری، مٹھی، نوکوٹ، جھڈو، ساماروں، پتھارو، کنری، عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں چیکنگ کے دوران مجموری طور پر1938کنکشن منقطع کردیے گئے ۔