ظلم پرمبنی نظام کا خاتمہ حضرت حسینؓ کا مشن تھا،شمس الرحمن سواتی

135

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رکن شوریٰ وامیرضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ ظلم پرمبنی نظام کا خاتمہ حضرت حسینؓ کا مشن تھا وہ چاہتے تھے کہ ایک فرد اور خاندان کے بجائے اللہ کے قانون کی حکمرانی اور حقوق میں سب برابر ہوں، خزانہ کو اللہ تعالیٰ اور قوم کی امانت سمجھا جائے۔ واقعہ کربلا ایک درسگاہ ہے جو ظلم سے ٹکرانے کا درس دیتا ہے۔جماعت اسلامی بھی اسی مشن اورکازکولے کرچل رہی ہے ہماری جدوجہد کا مقصد پاکستان میں باطل نظام کے مقابلے میں حق کے نظام کا نفاذ ہے ۔ جماعت اسلامی NA-63کے ارکان وکارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غلطیوں کی اصلاح اورخوداحتسابی جماعت اسلامی ہی کی روایت ہے کارکنان نئے عزم کے ساتھ اعلائے کلمتہ اللہ کی جدوجہد کو تیزترکریں ہماری منزل اقتدارنہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ اسلام کے نام پرقائم ہونے والی نظریاتی ریاست میں نظام مصطفی ﷺ قائم ہو،نبی مہربان ﷺ سے عشق اورسچی محبت ہمار ا ایمان ہے ،اللہ ونبی ﷺ کے باغی قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں تشویشناک ہیں ۔