ن لیگ کلثوم نواز کے چالیسویں کے بعد سیاسی جدوجہد کرے گی

158

اسلام آباد(آن لائن)ن لیگ کلثوم نواز کے چالیسویں کے بعد سیاسی جدوجہد کرے گی، نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے چالیسویں تک سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے ۔ پی ٹی آئی حکومت کو وعدے پورے کرنے کیلیے100دن دیے جائیں گے جو کلثوم نواز کے چالیسویں تک پورے ہونے والے ہوں گے ،ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ
جمہوریت کو کسی بھی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیا جائے گا،آئین اور قانون کے دائرے کے اندر رہ کر حکومت کو ناکوں چنے چبوائے گی ۔ اس حوالے سے ن لیگ سیاسی حلیفو سے مشاورت کررہی ہے ، بعد ازاں پیپلز پارٹی سے بھی روابط قائم کیے جائیں گے اورمل بیٹھ کرتحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا میں پارٹی قائد کی ملاقاتوں کی اطلاعات حقائق پر مبنی نہیں ،نوازشریف سمیت شریف خاندان کے افراد کلثوم نواز کے انتقال پر سوگوار ہیں ، ملاقاتوں اور بیانات کے بارے میں پارٹی ترجمان میڈیا کو آگاہ رکھیں گے ۔