راولپنڈی ،پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

83

راولپنڈی (سٹا(بی این پی ))راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کیلیے گھات لگائے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ تھانہ ٹیکسلا پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص ڈکیتی کی نیت سے HMCگیٹ نمبر 3 پر بیٹھے ہوئے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے2 ملزمان عبدالعزیز اور خورشید خان کو گرفتار کرکے 2پستول 30بورمعہ 6راؤنڈ برآمد کرلیے۔