بھارتی آرمی چیف کابیان قابل مذمت ہے ،محمدیاسر کھارا

165

فیصل آباد(وقائع نگار خصوی)اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈویژنل ناظم محمدیاسراقبال کھارانے بھارتی آرمی چیف کے جارحانہ بیان پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کی بھڑک سے مکروہ بھارتی عزائم کا چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے۔ بھارت کے منہ کو خون لگ گیا ہے۔کشمیر میں خونریزیوں کے بعد اب ایک اورخونی سلسلہ شروع کرنا چاہتا ہے۔بھارت یاد رکھے پاکستان ایک نظریہ سلطنت ہے جس کا نظریہ ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔پاکستان کی حفاظت کیلیے صرف پاک آرمی ہی کمر بستہ نہیں 20کروڑ عوام بھی پاکستان کی حفاظت کو عبادت سمجھتے ہیں۔نظریہ پاکستان سے پیار کی وجہ سے اوربھارتی مظالم کے نیچے بھارت کے اندر ایک اور پاکستان انگڑائی لے رہا ہے۔ بھارت جنگ کا شوق پورا کرے اسے صر ف پاکستان کی طرف سے ہی نہیں بلکہ اندرون بھارت اہل ایمان کی طرف سے بھی جواب ملے گا۔انہوں نے کہا پاک فوج جذبہ جہاد اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر دنیا کی بہترین فوج ہے اور ارض وطن کے چپے چپے کی حفاظت کی صلاحیت رکھتی ہے ،ایسی فوج نے بھارت کی طرف سے پاکستان میں لگائی گئی دہشت گردی کی آگ کو بجھا دیا ہے اور یہ ہی فوج آج سرحدوں پر بھارت کو ناکوں چنے چبوائے گی۔انہوں نے کہاکہ تین صدیوں تک جدو جہد کر کے پاکستان بنایا تھا۔آج اسلامی جمعیت طلبہ کے لاکھوں کارکنان فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں او راگلے مورچوں پر لڑنے کا عزم رکھتے ہیں۔