قلات آپریشن میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا ، میتیں آبائی علاقوں کو روانہ 

106

راولپنڈی(آن لائن)قلات آپریشن میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات قلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے 2 فوجی جوانوں کی نماز جنازہ کوئٹہ کینٹ میں ادا کی گئی ،پاک فوج کے افسر اور نوجوان شریک ہوئے ، میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں جہاں پر انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔