لڑکر نہیں ووٹ کی طاقت سے بلوچستان کے حقوق کا دفاع کریں گے،اختر مینگل

139

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حقوق کا دفاع ہر صورت میں کرینگے ،ہم لڑ کر اپنے حقوق نہیں لے سکتے مگر ووٹ کی طاقت سے اپنے حقوق ووسائل کا دفاع کر سکتے ہیں ،ضمنی انتخابات میں عوام بی این پی کے نامزد کر دہ امیدواروں کو کامیاب کریں،کسی نے بھی زبردستی کی تو اچھے نتائج برآمد نہیں ہونگے عوام کو مرضی کے نمائندے منتخب کرنے کا حق دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا ہےکہ اگر ظلم وزیادتی کا بدلہ لینا ہو گا تو بلوچستان نیشنل پارٹی کے انتخابی نشان کلہاڑی پر مہر لگا کر بلوچستان نیشنل پارٹی کو مزید مضبوط کیا جائے ۔ سپورٹ کرنے پرجمعیت علما اسلام سمیت خضدار کے عوام کا شکر گزار ہوں ، بلوچستان نیشنل پارٹی 6 نکات پر قائم ہے اور ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ، بلوچستان کے یتیموں اور بیواؤں کا حساب اللہ ضرور لے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ14 اکتوبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات میں عوام ایک بار پھر بلوچستان نیشنل پارٹی اور ان کے اتحادیوں کو کامیابی سے ہمکنار کریں ۔