بچے کو گھٹی وغیرہ پلانا

421

ڈاکٹر احسن حسین
ہمارے معاشرے میں بعض ایسی چیزیں رواج پاگئی ہیں‘ جن کا جواز کسی کے پاس نہیں ہے مگر بھیڑ چال میں ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی بے شمار لوگ ایسے کام سرانجام دے رہے ہیں۔ اسی طرح کا ایک کام چھوٹے بچوں کو دوائیں پلانا ہے‘ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک طرف تو مائیں دودھ کے معاملے میں بہت احتیاط کرتی ہیں۔ 4 ماہ سے پہلے بچے کو اوپر کی کوئی چیز نہیں دے رہی ہوتیں لیکن دوسری طرف بلاجواز بچے کو گھٹی‘ عرق شیریں‘ گرائپ واٹر وغیرہ مستقل پلا رہی ہوتی ہیں اور ان کا خیال ہوتا ہے کہ اس طرح بچے کا ہاضمہ ٹھیک رہے گا۔ یاد رکھیں کہ جو بچے ماں کا دودھ پی رہے ہوتے ہیں ان کا ہاضمہ عام طور پر خراب ہی نہیں ہوتا‘ پھر بھی اگر آپ کوئی بات محسوس کریں تو اپنے معالج کے مشورہ سے دوا استعمال کریں۔