برج الخل?ف? ?? لف? ن? چاند ت? ?ا فاصل? ط? ?رل?ا

381

دنیا کی سب سے بلندعمارت بر ج الخلیفہ کی لفٹ نے 5سالوں کے دوران زمین سے چاند تک کے برابر فاصلہ طے کرکے نیا عالمی ریکارڈاپنے نام کرلیا۔
متحدہ عرب امارات میں واقع دنیا کی سب سے اونچی عمارت میں 124منزلیں ہیں اور بلڈنگ کی لمبائی 882میٹر ہے۔بلڈنگ میں 2لفٹیں موجود ہیں جو 24گھنٹے کام کررہی ہیں اور یہ دونوں لفٹیں 24 گھنٹے کے دوران 244 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتی ہیں۔ اگر 5 برسوں میں اس کا فاصلہ ناپا جائے تو یہ 4 لاکھ 50 ہزار کلو میٹر بنتا ہے جو کہ زمین سے چاند کے فاصلے سے بھی زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ برج الخلیفہ نے دنیا کی سب سے اونچی عمارت کا عالمی اعزاز  سمیت7ریکارڈز حاصل کیے ہیں اور اب اس کی لفٹ نے سب سے زیادہ مصافت طے کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔