امان اللہ خان یاسین زئی نے گورنربلوچستان کا حلف اٹھالیا

91

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی نے بلوچستان کے24ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوئی ،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس طاہرہ صفدر نے حلف لیا۔ گورنر امان اللہ یاسین زئی نے حلف نامے پر دستخط کیے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بھی موجود تھے۔ تقریب میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو،صوبائی وزرا ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، بلوچستان ہائی کورٹ کے جج صاحبان، آئی جی پولیس، سیاسی
جماعتوں کے رہنماؤں،قبائلی عمائدین، سینئر وکلا ،مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرزاوراعلیٰ سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان و دیگر شرکا نے امان اللہ یاسین زئی کو مبارکباد پیش کی۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس ( ریٹائرڈ) امان اللہ خان یاسین زئی کو7کو اگست 1954ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے1980ء میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔1997 ء میں انہیں بلوچستان ہائی کورٹ کا جج مقرر کیاگیا ۔ ستمبر2005ء میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے پر فائز ہوئے۔ پرویز مشرف کی جانب سے 3 نومبر 2007ء کوایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد پی سی او کے تحت حلف اٹھایا ۔ سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی سے بچنے کے لیے امان اللہ یاسین زئی نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے سے استعفا دیدیا۔ جس کے بعدوہعدالت عظمیٰ کے وکیل کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔عام انتخابات 2008ء کے دوران قائمقام گورنر بلوچستان بھی رہے۔