پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مذہبی رہنما مولانا اسماعیل درویش جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے پھندو میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مزہبی رہنما اسماعیل درویش کی گاڑی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں مولانا اسماعیل اور ان کا محافظ شدید زخمی ہوئے ،جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لکن مولانا اور ان کا محافظ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔
پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردی۔