جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے عبوری امیر ڈاکٹر طارق سلیم آج راولپنڈی کا دورہ کریں گے

141

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے عبوری امیر ڈاکٹر طارق سلیم نئی ذمے داری سنبھالنے کے بعد آج پہلی مرتبہ راولپنڈی کے ایک روزہ دورے پر آرہے ہیں۔ وہ اپنے اس خصوصی دورے کے موقع پر 4 بجے سہ پہر سید مودودی ؒ بلڈنگ میں ضلعی؛ زونل اور یوسی سطح کے عہدیداران کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔