امر??? وز?ر خارج? جان ??ر? سعود? عرب پ?نچ گئ?

251

  ریاض : نئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقات کرینگے دورے کا مقصد یمن میں انسانی بنیادوں پرعارضی جنگ بندی کے لئے سعودی حکام سے تبادلہ خیال کرنا ہے

 امریکہ وزیر  خارجہ سینیٹر جان کیری یمن میں انسانی بنیادوں پرعارضی جنگ بندی کےلئے سعودی حکام سے مذاکرات کے لےریاض پہنچ گئے ۔ امریکہ وزیرخارجہ ریاض  پہنچے تو سعودی وزیر خارجہ عادل الجبرنے ان کا استقبال کیا ۔ ریاض پہنچنے کے بعد جان کیری نے نئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقات کی ۔

امریکی وزیر خارجہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور یمنی صدر عبد الرب منصور ہادی سے بھی ملاقات کرینگے ۔ ان ملاقاتوں میں یمن میں عارضی جنگ بندی اور امداد کی رسائی پر بات چیت ہو گی ۔ اس سے قبل امریکی خارجہ جان کیری نے یمن کے لئے 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز امداد کا بھی اعلان کیا