اظ?ر عل? ?? پ?ل? ?بل سنچر?،پا?ستان ??500رنز

190

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اظہر علی نے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنالی۔پاکستان کے بنگلادیش کے خلاف 4وکٹوں کے نقصان پر 500رنز مکمل ہوگئےہیں۔
میرپورمیں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم کے بلے بازوں نے اپنی اجاراداری قائم کرلی ہے۔نوجوان بیٹسمین اظہر علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی۔199کے انفرادی اسکورپر جب انہیں ڈبل سنچری کرنے کے لیے صرف ایک رن درکار تھا تو انہوں نے شکیب الحسن کی گیند پر چھکا لگا کر200کاہندسہ عبور کیا۔
پاکستان نے اب سے کچھ دیر قبل تک 4وکٹوں کے نقصان پر 500رنز بنالے لیے ہیں۔مڈل آڈر بیٹسمین اسد شفیق بھی سنچری کے قریب ہیں اور انہیں سنچری بنانے کے لیے 7رنز درکار ہیں۔