فی تولہ سونا200روپے سستاہوگیا

362
Invest in gold - bank gold bars bullions on dollars

دس گرام چاندی کی قیمت720.16روپے پر مستحکم رہی۔

کراچی:عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں15ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاتاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا200روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں15ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا

،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1189ڈالرسے بڑھ کر1204ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے اور دس گرام سونے کی قیمت میں باالترتیب 200روپے اور172روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت61700روپے سے گھٹ کر61500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت52898روپے سے گھٹ کر52726روپے ہوگئی۔جمعرات کو چاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی تولہ قیمت840روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت720.16روپے پر مستحکم رہی