راولپنڈی، سندھ اسمبلی کے رکن سید عبدالرشید کا جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹریٹ کا دورہ

129

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سابق ناظم اعلیٰ اور حلقہ لیاری کراچی سے متحدہ مجلس عمل کے سندھ اسمبلی کے رکن سید عبدالرشید کی گزشتہ روز جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹریٹ سید مودودی ؒ بلڈنگ آمد۔ ذمے داران سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی، جنرل سیکرٹری ضیا اللہ چوہان، نائب اُمرا شیخ مسعود احمد، سید عزیر حامد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق رضا، سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم، صدر جے آئی یوتھ سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی ملک عمران، جماعت اسلامی کینٹ کے رہنما حافظ خضر حیات، رانا ضیا اللہ، عبدالودود اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
گنداخہ ، مسلح افرادکی فائرنگ سے واپڈاگرڈ اسٹیشن کا ملازم جاں بحق ہو گیا
گنداخہ ( آئی این پی )بلو چستان کے علا قے گنداخہ کے قریب مسلح افرادکی فائرنگ سے واپڈاگرڈ اسٹیشن کا ملازم مختار جمالی جاں بحق ہو گیا ،انتظا میہ کے مطا بق مقتول گنداخہ گرڈ اسٹیشن سے اپنے گھر جارہا تھا کہ راستے میں گھات لگا ئے مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مختار جمالی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقتول کی لاش کو گنداخہ ہسپتال منتقل کر دیا ہے جسے ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پو لیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسا نہ بتا یا جا رہا ہے ۔