تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں پری اسکین رپورٹ نادرا نے نہیں بلکہ ٹریبونل نے دی تھی۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پری اسکین رپورٹ نادر ا نے براہ راست نہیں دی،یہ رپورٹ ٹریبونل سے ملی ہے۔عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ آیا اسے قبول کریں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے بقول کسی حلقے کے ووٹ کسی اور حلقے کےتھیلوں سے نکلے،نادرا کی انگوٹھوں کی تصدیق والی رپورٹ آنے والی ہے اور پھر جلد ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔