اربوں خرچ کر کے بھی پنجاب پولیس کا شعبہ تفتیش تاحال نااہل

82

راولپنڈی (بی این پی )اربوں روپے خرچ کر کے بھی پنجاب پولیس کا شعبہ تفتیش تاحال غیر معیاری ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کے احکامات نے تفتیشی نظام کی نااہلی کا بھانڈا پھوڑ دیا،ایڈیشنل آئی جی نے تفتیش کے نظام میں خامیوں کی نشاندہی کردی،ضلعی اورڈویژن کی سطح پر ہونے والی تفتیش قابل بھروسہ نہیں،بد نیتی پر مبنی تفتیش اور غلط رپورٹس ناقابل برداشت ہیں،متعلقہ افسران تفتیش کے نظام میں مزید بہتری لائیں،مراسلے میں ہدایت،،ناقص تفتیش کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی کی جائے۔