راولپنڈی سمیت صوبہ پنجا ب میں انو سٹی گیشن کی صورت حا ل انتہا ئی خرا ب ہے

100

راولپنڈی (بی این پی )بی این پی ریسرچ ڈیسک کے مطابق راولپنڈی سمیت صوبہ پنجا ب میں انو یسٹی گیشن کی صورت حا ل انتہا ئی خرا ب ہے۔ روا ں سال 2018 ء کے پہلے 9ماہ میں میں پنجاب میں ڈکیتی اور راہزنی کے 44000 سے زائد مقدمات درج جبکہ ایک لاکھ43ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔ 50 ارب روپے سے زائد ما لیت کا سا ما ن لو ٹ لیا گیا۔ افسوس نا ک امر یہ ہے کہ پو لیس آدھے سے زائد مقدمات ٹر یس ہی نہیں کر سکی اور 70فیصد ادھو ر ے چالان رپو ر ٹ کر دیے جا تے ہیں سرکاری اعدادو شمار کے مطابق صرف اگست 2018ء تک پنجاب میں ڈکیتی کے1902 ‘راہزنی کے14202‘ اسٹریٹ کرائم کے9306‘ چوری کے1799‘ گاڑیاں چوری کے4490‘ موٹر سائیکل چوری کے14055 جبکہ مویشی چوری کے4642اور دیگر چوری کے 16118 مقدمات درج جبکہ اس سے کئی گنا واقعات رپورٹ ہوئے۔