گنداخہ ، مسلح افرادکی فائرنگ سے واپڈاگرڈ اسٹیشن کا ملازم جاں بحق ہو گیا

90

گنداخہ ( آئی این پی )بلو چستان کے علا قے گنداخہ کے قریب مسلح افرادکی فائرنگ سے واپڈاگرڈ اسٹیشن کا ملازم مختار جمالی جاں بحق ہو گیا ،انتظا میہ کے مطا بق مقتول گنداخہ گرڈ اسٹیشن سے اپنے گھر جارہا تھا کہ راستے میں گھات لگا ئے مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مختار جمالی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقتول کی لاش کو گنداخہ ہسپتال منتقل کر دیا ہے جسے ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پو لیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسا نہ بتا یا جا رہا ہے ۔