ملک میں احتساب اور انصاف کے نام پر قسط وار ڈراما جاری ہے

95

لاہور(وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ احتساب اور انصاف کے نام پر قسط وار ڈراما جاری ہے۔واقعات اور کردار بدل رہے ہیں لیکن تجسس،تعصب،جنگ وجدل اور اقرباپروری کی پرانی کہانیاں ہیں۔ایک جج کی تقریرایک بار ایسوسی ایشن میں اسے ہیرو بناتی ہے جبکہ ایک اور جج کی اسی طرح کی تقریر اسی بار میں اسے ولن بنا دیتی ہے ۔بارسوخ ملزمان عدالتوں میں احترام پارہے ہیں اور محترم اساتذہ مقدمات کافیصلہ ہوئے بغیر ذلیل کیے جارہے ہیں۔امیر العظیم نے کہاکہ اپنے بارے میں کوئی سچ نہیں بول رہا لیکن دوسروں کے بارے میں سچ کا ہیضہ ہوگیا ہے۔ریفری کھلاڑی بن چکے ہیں۔ امیر العظیم نے سوال کیا کہ رینٹل پاور،ایل این جی،ای اوبی آئی اوراوگرااسکینڈل کے اربوں روپے او ر ان کے ملزم کہاں ہیں؟۔امیر العظیم نے مزیدکہاکہ موجودہ یکطرفہ انصاف اور احتساب کانظام قوم کومتحد کرنے کی بجائے انتشار پیداکررہا ہے۔ اس سسٹم کو بدلنے کی کوشش کرنے والے Status coکو مضبوط بنارہے ہیں۔