سعد رف?ق ن? ال??شن ?ر?بونل ?ا ف?صل? سپر?م ?ور? م?? چ?لنج ?رن? ?ا ف?صل? ?رل?ا

206

حلقہ این اے 125 سے رکنیت ختم ہونے کے بعد خواجہ سعد رفیق نے آج جمعرات کو الیکشن ٹریبونل کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

یاد رہے کہ تین دن قبل الیکشن ٹریبونل کی جانب سے حلقہ این اے 125کے انتخابات کالعدم قرار دیے گئے تھے اور حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ نون نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی خواجہ سعد رفیق کو بیک وقت الیکشن میں حصہ لینے یا سپریم کورٹ جانے کا آپشن دیا تھا ۔

تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان نے الیکشن ٹرییبونل میں خواجہ سعد رفیق کے خلاف درخواست دائر کررکھی تھی، الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو صرف سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے اور سپریم کورٹ کے حکم امتناعی جاری ہونے تک الیکشن کمیشن اپنا کام جاری رکھنے کا پابند ہے ۔