پا?ستان ?? سات? تعلقات پر فخر ?? ? صدر مالد?پ

198

وزیراعظم اور مالدیپ کے صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بہت مضبوط تعلقات قائم ہے ۔ اور تمام پڑوسیوں سے پر امن تعلقات چاہتے ہیں۔

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات میں صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،مذاکرات کے بعد وزیر اعظم نوازشریف اور مالدیپ کے صدرعبداللہ یامین عبدالقیوم نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا مالدیپ کے صدر اوروفد کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہیں،پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں،مہمان صدر کیساتھ دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں پر بات ہوئی ہے، ان کاکہنا تھا کہ دونوں ممالک عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینگے اور کھیل صحت اور انسداد منشیات میں تعاون بڑھائیں گے۔

جبکہ مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ گہرے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، سونامی جیسی قدرتی آفت میں پاکستان نے ہماری بھر پور مدد کی۔

اس سے قبل مالدیپ کے صدر کی وزیراعظم ہائوس آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،وزیراعظم نواز شریف نے مالدیپ کے صدر کا استقبال کیا،عبداللہ یامین عبدالقیوم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔