پاک افغان سیکورٹی حکام کے  باب دوستی پر کامیاب مذاکرات

106

کوئٹہ/ چمن (صباح نیوز/آن لائن) پاک افغان سیکورٹی حکام نے باب دوستی سر حدپر کامیاب مذاکرات کے بعد دونوں جانب سے پیدل آمدورفت کے لیے سرحد کھول دی ، تجارتی سر گرمیاں بحال نہ ہوئیں۔واضح رہے پاک افغان سرحدٹانڈہ در کے علاقے میں پاکستان کی جانب سے باڑ لگانے کے باعث کشیدی پیدا ہو گئی تھی، افغانستان کے سرحدی حکام کی جانب سے مبینہ طور پر باڑ لگانے پرمداخلت کی گئی،کشیدہ صورتحال میں اتوار کے روزفورسز کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔