آرمی چیف کا اٹلی کا دورہ اعلیٰ حکام سے ملاقات

289

جنرل قمر جاوید باجوہ کا اٹلی کا دورہ  جہاں انہوں نے امان وامان کی صورتحال پراٹلی کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کری۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اٹلی پہنچ گئے جہاں انہوں نے اٹلی کے وزیر دفاع،آرمی چیف اور جرنل سیکریٹری دفاع سے ملاقتیں کیں۔آرمی  چیف نے  امن و امان کی صورتحال سمیت عالمی صورتحال اور دفاعی تعلقات بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ اٹلی کے اعلیٰ حکام نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور امن بحالی پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا،آرمی چیف اور اطالوی حکام کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وام کی قربانوں اور حمیت سے  دہشت گردی کوشکست دی،شہدہ اور غازیوں کی قربانیوں سے دہشت گردی کو ہرایا۔انہوں نے کہا دہشت گردوں کیخلاف جنگ جاری ہے، دہشت گردی کیخلاف کامیاب جنگ میں پاکستان تکالیف برداشت کرنےکےبعدمضبوط بن کر ابھرا ہے۔

ترجمان کے مطابق انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن کاخواہاں ہے، اور امن واستحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔حکومت ہرسطح پرامن کےفروغ کیلئےکوشاں ہے، کٹھن وقت کے بعد لوگوں کو استحکام دینے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔