??ا?? ??س?، بنگلاد?ش ن? 5 و??و? پر 107 رنز بنا ل?ئ?

326

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا دوسرے دن کا کھیل اختتام پذیر ہو گیا ۔ پاکستان کے 557 کے جواب میں بنگلادیش نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا لئے ۔

ڈھاکہ کے شیر بنگال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 557 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلئرڈ کر دی تھی ۔ پاکستان کی طرف سے سب سے کامیاب بلے باز اظہر علی رہے جنہوں نے 428 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 226 رنز اسکور بنائے ان کی اننگز میں 20 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے ۔ دوسرے نمایاں بلے بازوں میں یونس خان اور اسد شفیق تھے جنہوں نے بالترتیب 148 اور 107 رنز اسکور کیئے ۔

بنگلادیش کی طرف سے تیج السلام نے 3 ، محمد شاہد نے 2 ، شوواگاٹاہوم نے 2 اور شکیب الحسن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

بنگلادیش نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو ابتداء ہی میں اس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ بنگلادیش می پہلی وکٹ 4 رنز پر گر گئی جب تمیم اقبال 4 رنز بنا کر جنید خان کا شکار بنے ۔ بنگلادیش می دوسری وکٹ 38 رنز پر گری جب مومن الحق 13 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر سرفراز کو کیچ پکڑا کر پویلین لوٹ گئے ۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی امرالقیس تھے جنہوں نے 32 رنز اسکور کیئے اس وقت بنگلادیش کا اسکور 69 تھا ان کو یاسرشاہ نے بولڈ کیا ۔ محموداللہ 85کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے انہوں نے 28 رنز اسکور کئے ان کی وکٹ وہاب ریاض نے حاصل کی ۔ پانچویں آؤٹ ہونے والے بلے باز مشفق الرحیم تھے انہوں نے 12 رنز اسکور کیئے ان کو بھی یاسر شاہ نے بولڈ کیا ۔ اس طرح بنگلادیش نے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک 5 کھلاڑیوں نے نقصان پر 107 رنز اسکور بنا لیئے ہیں ۔

پاکستان کی طرف سے جنید خان نے 2 ، یاسر شاہ نے 2 اور وہاب ریاض نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

بنگلادیش کو فالوآن سے بچنے کے لئے ابھی بھی 251 رنز مزید درکار ہیں ۔