پ? ?? 95 لوئر د?ر ضمن? انتخابات ، پولنگ ?ا وقت ختم

237

حلقہ پی کے 95 لوئر دیر میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔

حلقہ پی کے 95 لوئردیر میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت اختتام پذیر ہوگیا ۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی تھی اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی ۔ پی کے 95 لوئردیر کی نشست جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے سینیٹر بن جانے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی ۔

الیکشن کمیشن نے حلقے میں 85 پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے تھے ۔ ضمنی انتخابات میں چار امیدواروں نے حصہ لیا ۔ تین کا تعلق سیاسی جماعتوں جبکہ ایک امیدوار آزاد حیثیت انتخاب لڑ رہا ہے ۔ سیاسی جماعتوں میں اعزازالملک کا تعلق جماعت اسلامی ، بہادر خان کا تعلق اے این پی ، ضیاء الحق کا تعلق پاکستان راہ حق پارٹی سے ہے جبکہ ملک امیرزادہ آزاد امیدوار ہیں ۔

لوئردیر میں ضمنی انتخابات کے موقع پر کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لئے فوج نے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیئے ہوئے تھے ۔