ذوالفقارمرزا ?? د?م??ا? قابل گرفت ??? ، وز?راعل?? سند?

193

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم پر تنقید کرنے والوں نے ہمیشہ منہ کی کھائی ہے ، ذوالفقار مرزا نے پیپلزپارٹی کے قیادت کے خلاف انتہائی غیرمہذب زبان استعمال کی ۔ کہتے ہیں ذوالفقار مرزا نے جو دھمکیاں دی ہیں وہ قانون کی گرفت میں آتی ہیں ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا ذوالفقار مرزا نے اپنی تقریروں کے درران پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کی ۔ ہمیں افسوس ہوتا ہے کہ ذوالفقار مرزا نے پارٹی قیادت کے خلاف سخت زبان استعمال کی ۔ ان کا کہنا تھا ہم آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف استعمال ہونیوالی زبان کی مذمت کرتے ہیں۔

قائم علی شاہ کا کہنا تھا محترمہ بے نظیر بھٹو پر بھی لوگوں نے تنقید کی تھی مگر تنقید کرنے والوں نے ہمیشہ منہ کی کھائی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا ذوالفقار مرزا نے اپنی تقریر میں جو دھمکیاں دی ہیں وہ قابل گرفت ہیں ۔ ڈی ایس پی کو مارنے کی دھمکی دی گئی ۔ ذوالفقار مرزا پر جو ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں سب درست ہیں ،معاملہ عدالت میں ہے ، فریادیں واپس نہیں لے سکتے ۔ ان کا کہنا تھا 21 ویں آئینی ترمیم کے بعد قانون انتہائی سخت ہو گیا ہے ۔ آصف علی زرداری اکیلے نہیں ہیں ، کارکنان کو ذوالفقار مرزا پر بہت غصہ ہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا وہ کیچڑ نہیں اچھال سکتے جو ذوالفقار مرزا نے اچھالا ہے ۔ ذوالفقار مرزا کو اگر سب کچھ پتا تھا تو اتنی دیر سے ضمیر کیوں جاگا ؟ جب ذوالفقار مرزا حکومت کا حصہ تھے تو سب ٹھیک تھا ۔ حکومتی رٹ کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا ۔ بدین میں سرعام اسلحے کی نمائش کی جا رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا عدالت نے محافظ رکھنے کی اجازت دکانیں بند کرانے کے لئے نہیں دی ۔