انتخاب? اصلاحات ?م??? اپن? اصلاحات جلد م?مل ?ر?،جماعت اسلام?

244

جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شورٰی نے انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں منظور کی گئی قرار داد میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 33 رکنی انتخابی اصلاحات کی کمیٹی اپنی اصلاحات جلد مکمل کرے تاکہ انتخابی نظام میں جو سقم موجود ہیں وہ دور ہوں اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا خواب پورا ہو۔

جماعت کی مرکزی مجلس شوریٰ نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ غداری کے صلہ میں ملی ہوئی جاگیروں کو ضبط کیا جائے۔ سالانہ انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کیاجائے۔ الیکشن کمیشن کو انتظامی اور مالیاتی طور پر بااختیار بنایا جائے۔ آئندہ انتخابات کے لئے انتخابی فہرست کو از سرِ نو تیار کیاجائے۔ اس سے پہلے ملک میں مردم شماری کروائی جائے جو پچھلے 17سال سے نہیں ہوئی۔ نادراکے کمپیوٹرائزڈشناختی کارڈ کے حامل افراد کا ازخود ووٹر لسٹ میں اندراج کی اجائے۔ کمپیوٹرائزڈشناختی کارڈ پر درج موجودہ پتہ کے تحت ووٹرلسٹ میں نام اس وقت تک شامل رکھاجائے جب تک ووٹر خود مستقل پتہ پر ووٹ درج کرنے کا مطالبہ نہیں کرتا۔ووٹ کے اندراج اور پولنگ اسٹیشن کی تصدیق کے لئے 8300کی ایس ایم ایس سروس جاری رکھی جائے بلکہ اس کو مفت کیاجائے۔ نیز آن لائن رجسٹریشن کی سہولت کا بھی اجراءکیاجائے۔خواتین کو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے محفوظ ماحول فراہم کیاجائے اور خواتین کو ووٹ ڈالنے میں جو رکاوٹیں حائل ہیں ان کو دور کیاجائے۔

سمندرپارپاکستانیوں کو انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق فی الفور تسلیم کیاجائے۔ اس کے لئے الیکشن کمیشن انتظامی اقدامات کرے۔ امیدوارکے ساتھ ساتھ اس کی متعلقہ پارٹی کے اخراجات کی بھی حد بندی کی جائے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ انتخابی عذرداریوں کونمٹانے کے لئے زیادہ سے زیادہ 120دن کا وقت مقرر کیا جائے۔ ووٹر کی شناخت کے لئے بائیومیٹرک سسٹم کو لازم کیا جائے۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ای وی ایم کا اہتمام کیاجائے۔ سیاسی جماعتوں اور تمام اُمیدواران سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کروائی جائے اور اس کی خلاف ورزی پرمتعلقہ فرد کو نا اہل قرار دیا جائے اور جماعتوں کو بھی عوام کے سامنے بے نقاب کیاجائے۔ دستور پاکستان کی دفعہ 62اور63 میں بیان کردہ صفات کے مطابق مکمل روح کے ساتھ عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے، جو اُمیدوار بھی ان دفعات پر پور ا نہ اُتر ے اس کو انتخاب کے لیے نا اہل قرار دیا جائے۔