منتخب نمائندوں کا خوف

262

کراچی:وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)آمد پر ہفتے کو تمام عہدیداروں کو انکے چیمبرز سے نکال کر کمروں میں تالیلگانے کے بعد بند کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو دوپہرڈھائی بجے کانفرنس روم میں وزیر خزانہ کو فیڈریچن عہدیداران اور سینئرممبران سے ملاقات کرنا تھی اور اس کے بعدسہ پہر ساڑھے 3 بجے تاجر برادری سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کاپروگرام تھا لیکن سیکیورٹی حکام نے ان دیکھے خدشات کی بناء پر تمام عہدیداران کے کمروں پر تالے ڈال دیئے ۔ایک بزنس مین نے کہا کہ لگتا نہیں کہ ملک میں کوئی تبدیلی آگئی ہے کیونلکہ عوام کے ووٹوں سے منتخب نمائندے اگرخواص میں آتے ہوئے بھی خوف محسوس کریں نگے تو پھر ملک میں کسی تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔