شابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے عمران خان کی حکومت اپنی مقبولیت کھوچکی ہے ان مشکلات میں نہیں لگتاکے حکومت اپنی مدد پوری کر نے میں کامیاب ہوگی۔
لاہور میں عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے (ن)لیگ کہ رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپنے اوپر لگے ہوئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان الزمات کو بےبنیاد اورجھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداروں کا احترام لازمی ہے اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت عوام میں مقبولیت کھو چکی ہے اور موجودہ حالات میں مجھے نہیں لگتا کہ حکومت اپنی مدت پوری کر پائے گی ، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہوتا ہے تاہم وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر کوئی مشاورت نہیں ہوئی، اس حوالے سے فیصلہ وقت آنے پر کریں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت فیصلہ پہلے کرتی ہے اور سوچتی بعد میں ہے، گیس کی قیمت بڑھانے کی ضرورت نہیں تھی، حکومت فیصلہ پر نظر ثانی کرے۔