مرزا محمد عرفان بیگ نے ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

84

سکھر( نمائندہ جسارت)حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق مرزا محمد عرفان بیگ نے ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔نئے مقرر کردہ ڈی جی نیب سکھرمرزا محمد عرفان بیگ اپنے آفس میں 25اکتوبر بروزجمعرات دن کے دو بجے سے چار بجے تک جمعرات کو کھلی کچہری منعقد کر کے کرپشن کے حوالے سے عوامی شکایات سنیں گے۔